پشاور میں دفعہ 144 نافذ،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی

February 18, 2026 · قومی

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے اردگرد علاقوں میں فضائی سیکیورٹی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور ایئرپورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر بیم کے استعمال پر دو ماہ تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔