ایبٹ آباد:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون کے تین پروفیسرز ایک ہی دن انتقال کر گئے

February 18, 2026 · قومی

ایبٹ آباد(نمائندہ امت) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون کے 3 پروفیسر ایک ہی دن اللہ کو پیارے ہو گئے پروفیسر فضل الرحمان , پروفیسر نوید اور پروفیسر ماجد انتقال کر گئے ہیں پروفیسر فضل الرحمان (انچارج شعبہ اسلامک اسٹڈیز ) کی نماز جنازہ گزشتہ روز 18 فروری 2026 بروز بدھ دن 3:00 بجے نواں شہر محلہ محمد زئی قاسم علی خان پارکنگ میں ادا کر دی گئی ۔۔ مرحوم پروفیسر ماجد (اکنامکس ڈیپارٹمنٹ) کی نماز جنازہ بھی گزشتہ روز 18 فروری 2026 بروز بدھ دن 2:00 بجے گاؤں کیری رائیکی میں ادا کردی گئی بنوں کے رہائشی پروفیسر نوید (پاک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ) کی نمازہ بھی گزشتہ روز ادا کر دی گئی۔ پروفیسر فضل الرحمان صاحب اور پروفیسر نوید صاحب ہارٹ اٹیک اور پروفیسر ماجد صاحب کینسر کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ۔ اللہ تعالی تینوں پروفیسرز صاحبان کو جنت میں جگہ دیں ۔۔