مری میں 13سالہ معیز کا قتل معمہ بن گیا۔ پولیس کی تفتیش کیا کہتی ہے؟
مری کی یونین کونسل دیول میں13سالہ بچے کے اندوہ ناک اوربہیمانہ قتل کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق معیز کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔گلے میں کپڑا ڈال کر چھت سے لٹکا دیا گیا۔
واقعہ سے ایک دن پہلے معیزکو والد نے گھر چھوڑا اور خودبازار گئے ۔ والد نے بتایا کہ پندرہ سے بیس منٹ بعد میں واپس آیا تو معیز موجود نہ تھا ۔ کافی وقت گزرگیاتو اسیتلاش کرناشروع کیا ۔عیز کے بھائی عبدالصمدکے مطابق محلے میں پچیس ،تیس مکان ہیں اور ساتھ ہی بازار ہے لیکن کسی نے معیز کو آتے جاتے نہ دیکھا ۔ اگلے دن گھر سے کچھ فاصلے پر ایک خالی مکان کا دروازہ کھلا دیکھا تووالد اور چچااندرگئے۔ ایک کمرے میں معیز کی نعش پھندے سے جھول رہی تھی۔
معیز کے ہمسائے قاسم شہزاد کا کہنا ہے کہ مری ایک پر امن شہر تھا ایسے واقعات سے پورے شہر میں خوف پھیل چکا ہے۔اب ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں۔ ایس ایچ او مرزا ناصر نے کہاہے کہ قاتل جتنا بھی ہوشیار ہو قانون سے بچ نہیں سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ 15افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
پولیس کی تفتیش میں مزید کیا بتایاگیاہے ، اس کے لیے وڈیو دیکھیں۔