عمران خان سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، عطاء تارڑ

February 19, 2026 · اہم خبریں, قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی بھی قسم کی مفاہمت یا رعایت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی نرمی برتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انہیں رعایت دینے کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دو روز قبل بھی وہ ایسی خبروں کی تردید کر چکے ہیں اور اپوزیشن کو باور کرایا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔