ترلائی امام بارگاہ حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

February 19, 2026 · قومی

اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیکس دیے گئے، جبکہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو بھی امدادی چیکس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔