سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے کے بعد پی آئی سی منتقل، اسٹنٹ ڈال کر ڈسچارج
February 19, 2026 · قومی
سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کی شریان میں اسٹنٹ ڈال کر فوری علاج کیا اور بعد ازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر آرام کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر رشتہ دار بھی اسپتال میں موجود تھے۔خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر وہ اسپتال چیک اپ کے لیے گئے تھے، جہاں ڈاکٹرز نے شریان میں بندش کی نشاندہی کی اور فوری طور پر اسٹنٹ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے وہ اب بہتر ہیں اور علاج کے بعد گھر واپس آ گئے ہیں۔