سونا فی تولہ7ہزار900روپے مہنگا ہو گیا

February 19, 2026 · کامرس
فائل فوٹو

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے بڑھ کر5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 79 ڈالرز بڑھ کر 5012 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔