اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی
February 19, 2026 · قومی
اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری کی سمری پیش کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے۔ آپریشنل اخراجات کےلیے 1 ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی۔