اسلام آباد سے 25 کروڑمالیت کے غیرقانونی ڈینٹل امپلانٹس پکڑے گئے

ایف آئی اے کی کارروائی۔شوروم اورویئرہائوس پرچھاپہ ماراگیا

               
February 20, 2026 · جرم وسزا, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آبادمیں ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی میں 25 کروڑ مالیت کے غیرقانونی ڈینٹل امپلانٹس کی کھیپ پکڑی گئی۔

ڈینٹل ٹریڈرکے شوروم اورویئرہائوس پرچھاپہ ماراگیا جس میں بڑی مقدارمیں غیرملکی مصنوعات برآمد ہوئیں۔اس دوران مالک موجونہیں تھا۔

ایف آئی اے نے برآمد شدہ سامان ضبط کرلیا۔شوروم ایک رہائشی علاقے میں بنایاگیاتھا۔