شاعر ختم نبوت سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے
معروف شاعر سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔ وہ اپنی نعتیہ شاعری کے لیے نامور تھے انہوں نے تحریک ختم نبوت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سید سلمان گیلانی سات ستمبر 1951 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے 74 کی تحریک ختم نبوت کو تقویت دی تھی۔
ابتدائی تعلیم و گریجویشن شیخوپورہ سے کی۔ایم۔اے پنجاب یونیورسٹی، لاہورسے کیا۔
سلمسن گیلانی کے والد صاحب امیر شریعت عطاء اللہ شاہ بخاری کے قریب رہے۔بلکہ امرتسر میں ایک ہی محلہ میں بہت سارا وقت گزرا کرتے تھے۔
سید سلمان گیلانی نے بعد ازاں مزاحیہ شاعری میں نام پیدا کیا۔
ان کی کتب میں میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی،نقوشِ حضوری، شب جائے کہ من بودم (کالمز) قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے کم و بیش 36 بار حرمین شریفین کا سفر اختیار کیا۔
ٹیگز: