کم ازکم تین افغان صوبوں میں فضائی حملوں سے دہشت گردی کے ٹھکانے تباہ۔ کمانڈر مارے جانے کی اطلاعات
افغانستان کے کم ازکم 3 صوبوں میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے ہوئے ہیں۔
صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پردھماکا ہوا۔
افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیٹ طیاروں نے ڈسٹرکٹ برمل پر فضائی حملہ کیا جس میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا کے بعد ننگرہار کے ضلع خوگیانی پر بھی حملہ کیا گیا ہے، آپریشن میں ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔
افغان میڈیا کے مطابق، پکتیکا کے ضلع برمل میں فضائی حملہ ہوا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کا ہدف دہشتگردوں کے وہ ٹھکانے بتائے جارہے ہیں جو سرحد پار سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، ایک کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، ٹھکانہ مکمل تباہ کر دیا گیا۔
خوست میں بھی فضائی کارروائی کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق پکتیکا میں 10 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد زخمی ہو گئے۔