انصاف کی منتظر 13 سالہ عبدالمعیز کی ماں دنیا سے رخصت ہو گئی

February 22, 2026 · قومی

راولپنڈی۔انصاف کی منتظر 13 سالہ عبدالمعیز کی ماں دنیا سے رخصت ہو گئی بیٹے کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکےمری کی یونین کونسل دیول میں قتل ہونے والے 13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔

عبدالمعیز قتل کو دس دن گزر جانے کے باوجود قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکےجو مری پولیس کی نا قص کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مقتول کی والدہ اپنے بیٹے کے قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی خواہش لیے انصاف کی تلاش میں رہیں

تاہم انہیں انصاف نہ مل سکا۔ قریبی رشتہ داروں کے مطابق وہ بیٹے کے غم اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

مقتول کی والدہ کی وفات کے بعد اہلِ خانہ کا کہنا ہے تھا کہ عبدالمعیز کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ کم از کم مرحومہ ماں کی روح کو سکون مل سکے۔