مظفرگڑھ میں سحری کے وقت گھر کی چھت گر گئی، دو بچے زخمی

February 23, 2026 · قومی

مظفرگڑھ میں سحری کے وقت ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا جب اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔ چھت گرنے سے تین سے پانچ سال عمر کے دو بچے ملبے میں پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اہل علاقہ کی مدد سے ملبہ ہٹا کر دونوں بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچے کی حالت تشویشناک تھی تاہم بروقت امداد فراہم کر کے اس کی سانس بحال کی گئی اور بعد ازاں دونوں زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔