اینٹی نارکوٹکس فورس نے 21 کلو منشیات کے ساتھ 6 ملزمان گرفتار کر لیے
February 23, 2026 · قومی
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21 کلو گرام منشیات برآمد کیں اور 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران 20 کلو 200 گرام چرس اور 850 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔