پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1,74,000 پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی
جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 999 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ ایک لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت مارکیٹ سینٹیمنٹ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں یہ بہتری سامنے آئی ہے۔