رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنا خرچہ آیا؟

پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس اور متعلقہ انتظامات پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

یہ اخراجات خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا 48 واں ایجنڈا تیار کر لیا ہے،

جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی شامل ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں 18 نکات شامل ہیں،

 

جن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی توثیق اور منظوری بھی شامل ہے۔ اس فیصلے کے بعد صوبائی حکومت رسمی طور پر کمیٹی کے اخراجات کو پورا کرے گی۔