گلستان کالونی لیاری میں رینجرز کی کارروائی، کونسلر گرفتار
February 24, 2026 · قومی
گلستان کالونی، لیاری میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک کونسلر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم، محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی 3 کا کونسلر بھی ہے اور گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا۔ رینجرز کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔