راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں

February 24, 2026 · قومی

 راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زیرِ تعمیر نالہ عبور کرنے کی کوشش کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی گر گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دایگل ناکے کے قریب پیش آیا، جہاں وہ زیرِ تعمیر نالہ کراس کر رہی تھیں کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نالے میں جا گریں۔

گرنے کے باعث انہیں معمولی چوٹیں آئیں، تاہم موقع پر موجود افراد نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔