لاہور لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
February 24, 2026 · قومی
لاہور: لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے تینوں ملزمان سی سی ڈی سول لائنز کے ساتھ مقابلے میں کرول گھاٹی کے قریب مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بارہ لاکھ روپے نقدی بھی برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزمان کی شناخت نعیم ، اشرف اور کبیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم نعیم عرف اندھیری ریکارڈ یافتہ اور جیل سےنکل کر گینگ بنا رکھا تھا۔
واضح رہے کہ اس ڈکیتی کے دوران ریسٹورنٹ کی ایک ملازمہ کی حالت غیر ہو گئی تھی جبکہ دیگر لوگوں میں بھی خووہراس پھیلا۔ ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔