یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
حالیہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
اس اپیل میں انہوں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے تکنیکی بنیاد پر درخواست خارج کی، ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔ نتائج مرتب کرتے ہوئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا جائے۔