ڈی پورٹ مسافر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
February 25, 2026 · قومی
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی پورٹ مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ مسافر عدنان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ وہ ملائیشیا کے راستے آسٹریلیا جانے کی کوشش میں ناکام ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق محمد عدنان نے ایجنٹ اکبر خان کی معاونت سے ملائیشیا سے انڈونیشیا کا بارڈر غیر قانونی طور پر عبور کیا۔ مسافر نے ایجنٹ کو سمندری راستے سے آسٹریلیا پہنچانے کے عوض 5 ہزار امریکی ڈالر ادا کیے۔
ایف آئی اے کےمطابق انڈونیشیا میں غیر قانونی قیام کے دوران مقامی پولیس نے محمد عدنان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد مسافر کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیاتھا۔