آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقات

February 25, 2026 · کامرس

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن معاشی کارکردگی کا معائنہ کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے

مذاکرات کا پہلا مرحلہ کراچی میں شروع ہوا۔وفد نے اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقات کی۔زرمبادلہ کے ذخائر، شرح سود اور بینکنگ کے قوانین پر تبادلہ خیال کیا

اس دورے کے دوران مشن مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا ۔مشن کا یہ دورہ مجموعی طور پر آٹھ ارب ڈالر سے زائد کے قرض پروگراموں کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان کو اب تک تین ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم موصول ہو چکی ہے

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی کے علاوہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ تقریباً تمام اہم اہداف مکمل کر لیے ہیں۔