عمران کو فوری شفا اسپتال منتقل کرنے کی سپریم کورٹ میں استدعا
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور طبی علاج سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکلاء لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور بیرسٹر حمزہ ستار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ماہرِ امراضِ چشم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کرایا جائے۔