گل پلازہ میں بچ جانے والے شہری کا جوڈیشل کمیشن میں بیان

February 25, 2026 · اہم خبریں

سانحہ گل پلازہ میں بچ جانے والےشہری عبداللہ نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگتے ہی پانچ منٹ میں دھواں بھر گیا اور کچھ نظر نہیں آ رہا تھا

عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایم اے جناح روڈ والی سائیڈ سے باہر نکالا گیا تھا ، باہر نکلتے ہی میں بے ہوش ہوگیا۔اور مجھے سول اسپتال منتقل کیا گیا،میں میزنائن فلور سے ہی باہر نکلا، ہماری کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں تھا
جوڈیشل کمیشن کے سامنے رضا کار دانش نے بیان دیتے یوئے کہا کہ اگر بجلی بند نہ کی جاتی تو لوگ جلدی مر جاتے،بغیر ماسک پہنے وہاں کام کرنا مشکل تھا۔

دانش کا کہنا تھا کہ شروع میں لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جاتی تو جانی نقصان کم ہوتا