تربت میں گھر پر راکٹ حملہ۔ فائرنگ سے 6افراد جاں بحق
February 25, 2026 · قومی
بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر کو راکٹ حملے اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ نے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا اور اس کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کی دیواریں گر گئیں اور اندر موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا