وفاقی حکومت ہر وقت پیپلزپارٹی سے مدد مانگتی ہے۔شرجیل میمن
February 25, 2026 · قومی
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔پی پی قیادت سے کہتا ہوں کہ اس مسئلے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرے۔وفاقی حکومت ہمیشہ پیپلزپارٹی سے مدد مانگتی ہے
انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم جتنے جمع ہو رہے ہیں ان کا اب یہی کام ہے،فاروق ستار گل پلازہ کمیشن کے سامنے جھوٹ بول رہے تھے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل ہیں،شہر کے میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے، ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جلد نئی بسیں بھی آئیں گی