پارٹی رہنما ہمیں بتائے بغیر فیصلے کر رہے ہیں۔ علیمہ خان
February 25, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی کی صحت کےحوالےسےفیصلہ کرنا پارٹی کا نہیں ہمارا مینڈیٹ ہے، آئندہ بانی کی صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہماری اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کو حق نہیں کہ وہ بانی کی صحت پر ہماری اجازت کے بغیر کوئی بات کرے، یہ پارٹی کے اندر مداخلت نہیں، ہمارے بھائی کی صحت کا سوال ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جب ہمارے ڈاکٹرز نے الشفا کا مشورہ دیا تو پارٹی کیسے کوئی فیصلہ کر سکتی ہے؟ ہمیں بے خبر رکھا گیا کہ جیل میں علاج کیاجارہا ہے، کوئی آکرتردید کیوں نہیں کرتا کہ کون سا علاج ہوا ہے.
بیرسٹر گوہر صحت کی اتنی فکر کررہے تھے،سب معاملات دیکھ رہے تھے،وہ کہاں ہیں؟ سئینر وکلاء اور ٹکٹ ہولڈر کہاں ہیں؟حامد خان، علی ظفر، لطیف کھوسہ کہاں ہیں؟۔