القادر ٹرسٹ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل مقررکی جائے گی
February 25, 2026 · قومی
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس آفس نے القادر ٹرسٹ کیس میں متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل مقرر کی جائے گی۔ سلمان اکرم راجا اورسلمان صفدر کی سیکریٹری ٹوچیف جسٹس سے ملاقات ہوئی۔
سلمان صفدر کے مطابق القادرٹرسٹ کیس میں متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔