اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
اسلام آباد سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری 2026 تک جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسرائیل کے مبینہ غیرقانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ@MIshaqDar50 @ForeignOfficePk https://t.co/JD1t1pa4Wa pic.twitter.com/GIYpGMb3kA
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) February 26, 2026
دورے کے دوران اسحاق ڈار او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی عرب کے مقدس شہروں کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔