آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری

February 26, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

کراچی/ اسلام آ باد: پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں، آئی ایم ایف ٹیم دوسرے روز بھی کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفدکے ساتھ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے شیئر کردہ ڈیٹا پر بات چیت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف وفد کا جمعہ تک اہم اجلاس شیڈول ہے ۔ آئی ایم ایف وفد کو اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کی آج اور کل دو مزید اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ آئی ایم ایف کا وفد آج دوپہر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملے گا جبکہ جمعہ کو پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد کی ہفتے کو اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد توسیع فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان آیا ہے۔

پیر سے آئی ایم ایف کے وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں تیکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔