رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
February 26, 2026 · قومی
کراچی:رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔