کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر مہوش قتل کیس میں بڑی پیش رفت، ملزمان گرفتار

February 26, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

کوہاٹ: کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے لرزہ خیز قتل کے کیس میں پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سیف علی اور اس کے دوست حیات گل کو پشاور کے تھانہ سٹی کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری دستیاب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس نے دونوں ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے معاونت طلب کی تھی، جس کے بعد پشاور پولیس کے تعاون سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیا گیا۔

گزشتہ روز کوہاٹ پولیس نےدونوں ملزمان کی تصاویر جاری کی تھیں، ملزم سیف علی خان اور ملزم حیات گل آپس میں دوست ہیں۔ ملزم حیات گل کی کوہاٹ اسپتال میں مقتولہ سےتلخ کلامی ہوئی تھی، لیڈی ڈاکٹرکواسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔