آپریشن غضب للحق میں ہزیمت اٹھا کر افغان طالبان کے باجوڑ کی سول آبادی پر حملے۔ خواتین سمیت 5 شہری زخمی
پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ” آپریشن غضب للحق” میں کڑی سزا ملنے کے بعد ہزیمت اٹھا کر افغان طالبان سول آبادی پر حملے کرنے لگے۔
افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے۔مارٹر گولے گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمی افراد کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ٹیگز: