دفاع وطن میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

February 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔فائل فوٹو

 

پاک،افغان سرحد کی صورتحال پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بیان جاری کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے۔افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے.

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں.وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے اور تین جوان زخمی ہیں.