خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کے اگلے مورچے مٹی کے ڈھیر میں تبدیل۔ مجموعی طور پر 58 خوارج پاک فوج کے ہاتھوں جہنم واصل
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔
پاک فوج نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سرحدی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے آپریشن غضب للحق شروع کیا تھا جس کے دوران دشمن کو بڑے پیمانے پر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ 58 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
ٹیگز: