کابل، قندھار اور پکتیا پر پاک فضائیہ کا قہر۔ 2 کور ہیڈ کوارٹرز ، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ، 133 طالبان ہلاک
افواج پاکستان نے ” آپریشن غضب للحق” میں افغان طالبان رجیم کی کابل ، قندھار اور پکتیا کی اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر فضائی حملے میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ جمعہ کو علی الصبح ہونے چار بجے تک 133 افغان طالبان مارے گئے جبکہ 200 زخمی ہوئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کی 27 چیک پوسٹیں تباہ کردیں اور 9 پر قبضہ کرلیا۔
افغان طالبان نے جمرات کی شب سرحد پر بلا اشتعال حملے کیے۔ ابادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کی۔
زمینی کارروائی کے بعد ہوائی حملوں کا آغاز ہوا۔
پاک فضائیہ کے حملوں کے دوران کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ز،قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹرز اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا گیا۔ قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس، پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا گیا۔
افغان طالبان رجیم کی کابل میں اہم ملٹری تنصیبات بشمول دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو مؤثر فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا گیا۔
پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کرنے کے بعد قندھار کی فضامیں گشت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کا فضائی اور زمینی دونوں سطح پر مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہاہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف مکمل طور پر تیار اور بھر پور جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔