افغانستان نے جنگ شروع کی اختتام پاکستان کرے گا۔گورنر کنڈی
February 27, 2026 · قومی
خیبرپختون خواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈنے کہا ہے کہ افغانستان نے جنگ شروع کی اختتام پاکستان کرے گا۔افغانستان نے دوبارہ پاکستان پر حملے کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سوچنا ہوگا ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے،پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغانستان کو منہ کی کھانی پڑی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ایکشن نہیں لیں گے تو پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے گا،پاکستان نے افغانستان دہشتگردی کے ثبوت عالمی فورمز پر پیش کئے