پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پاکستانی عوام نے بے نقاب کر دیا
February 27, 2026 · قومی
سکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بے نقاب کر دیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کے شدید دباؤ کے بعد اسکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔سکائی نیوز نے افغانستان ائیر فورس کےذریعے پاکستان پر حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا
اسکائی نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہزاروں پاکستانیوں نے رد عمل میں کہا کہ افغانستان ایئرفورس کا وجود ہی نہیں۔
ا سکائی نیوز اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے۔ سکائی نیوز بالعموم اور انکی افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہے۔
سکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں