چیف جسٹس سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات

February 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت اور اڈیالہ ملاقات سے متعلق کیس پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی کی صحت اور ملاقات سے متعلق درخواست پر کچھ اعتراضات تھے جن پر بات ہوئی ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میری چیف جسٹس سے ملاقات اور کیسز پر بات ہوئی ہے۔