وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ, پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ

February 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ۔ 

اسلام آباد پولیس کے تمام نگران افسران کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی رخصت اگلے حکم تک بند کر دی گئی۔ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر ختم کردی گئیں ۔

حکم نامے کا عکس

حکم نامے کا عکسپولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت انتظامی اقدامات کئے جا  رہے ہیں ۔ تمام متعلقہ افسران کو اپنی اپنی یونٹس میں بلا تاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی صورتحال پر کڑی نگرانی جاری ہے ۔

انسپکٹر جنرل کی منظوری سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔