آپریشن ضرب للحق
افغان طالبان کیخلاف آپریشن ضرب للحق میں اب تک کی تمام اپ ڈیٹس
اب تک کی صورتحال کا خلاصہ
افغانستان پر پاکستان کے حملوں میں 331 افغان طالبان اور پاکستانی خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔ پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے۔
افغان طالبان نے جمعہ کی شب سے پاکستان میں دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے تین شہروں میں چوکیوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو تین شہروں میں ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خونریزی کی ذمہ دار امریکی انتظامیہ ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ اس جنگ کے لیے طویل عرصے سے تیار تھے اور ’ایران کی طاقتور مسلح افواج اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ جو بھی اسے آگے بڑھانے کی کوشش کرے اس کے لیے یہ جنگ ایک دلدل ثابت ہو۔
عباس عراقچی کے مطابق ہم نے اس امریکی انتظامیہ کے ساتھ دو مرتبہ مذاکرات کیے، دونوں مرتبہ بات چیت کے دوران ہم پر حملہ کیا گیا۔ اس خونریزی کی پوری ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔