لائیو: آپریشن ضرب للحق

افغان طالبان کیخلاف آپریشن ضرب للحق میں اب تک کی تمام اپ ڈیٹس

               
February 28, 2026 · Live, قومی
[09:08 PKT] کالعدم گروہوں نے دہشت گرد حملوں کا اعلان کردیا
دہشت گردوں نے پاکستان میں حملوں کا اعلان کیا ہے۔
[09:05 PKT] دہشت گردوں کے چوکیوں پر حملے
دہشتگردوں نے چوکیوں پر حملے کیے ہیں۔
کے پی کے مختلف شہروں پشاور، بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکیوں اور تھانوں پر دہشتگردوں نے حملے کیے تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آورفرار ہوگئے پولیس کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر اور متنی سرہ خوارہ پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملے کیے گئے۔ پہلے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ دوسرے حملے میں ایک اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر دو پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرہ خوارہ چوکی میں اس وقت جرگہ جاری تھا جب دستی… مزید پڑھیں

اب تک کی صورتحال کا خلاصہ

افغانستان پر پاکستان کے حملوں میں 287 افغان طالبان اور پاکستانی خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔ 450 سے زائد زخمی ہوئے۔
افغان طالبان نے جمعہ کی شب سے پاکستان میں دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے تین شہروں میں چوکیوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو تین شہروں میں ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی گئی۔