افغانستان میں ’37 مقامات پر‘ فضائی حملے۔ افغان طالبان کے 331 اہلکار ہلاک ۔ 104 چیک پوسٹیں تباہ
اب تک آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا
February 28, 2026 · قومی
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ اب تک آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہفتے کی صبح نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ، پاک فوج کی کارروائیوں میں 331 اہلکار ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 104 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں اور 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تباہ کئے گئے ٹینکس اور گاڑیوں کی تعداد 163 ہے۔
وزیر اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
ٹیگز: