ایران میں پاکستانیوں کو سفری دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت

دفتر خارجہ نے مزید پاکستانیوں کو ایران کے سفر سے روک دیا

               
February 28, 2026 · اہم خبریں

ایران پر حملے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حفاظت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کے سفر سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود کریں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

مزید معلومات یا ہنگامی صورت میں قریبی پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران میں پاکستانی سفیر نے وہاں مقیم پاکستانیوں کو اپنی سفری دستاویزات ساتھ رکھنے کا کہا ہے۔

سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم تمام پاکستانی اپنی حفاظت کا خیال رکھیں۔پاکستانی سفیر نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران میں مقیم تمام پاکستانی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیںاور شہری اپنی سفری دستاویزات ساتھ رکھیں۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران میں مقیم تمام پاکستانی اپنی روزمرہ کی ضروریات کا مناسب انتظام کر لیں۔ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات اور سرحدی اوقات کو مدنظر رکھیں ۔