خامنہ ای کو کیسے نشانہ بنایا گیا، نیویارک ٹائمز کی اہم رپورٹ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو کیسے شہید کیا گیا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تفصیل بتا دی۔ اخبار کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے قریبی انٹیلی جنس تعاون کے بعد تہران میں ایرانی قیادت کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا۔ نیویارک ٹائمز کی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کئی ماہ تک ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھی اور ان کی موجودگی سے متعلق انتہائی درست معلومات حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ… مزید پڑھیں
مغربی ایران میں اسرائیلی حملے میں 43 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ مغربی شہر مہرَان میں سرحدی رجمنٹ کے ہیڈکوارٹر پر بمباری سے 43 اہلکار جان سے گئے، جن میں اکثریت بارڈر گارڈز کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع شہر مہرَان میں سرحدی رجمنٹ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ بمباری کے ساتھ کیا گیا جس کے نتیجے میں 43 سیکیورٹی اہلکار “شہید” ہوئے جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکا اور “صہیونی حکومت” کے ایجنٹس نے انجام دی۔
امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایران کے ایک چھوٹے بحری جہاز کو آپریشن کے شروع میں ہی نشانہ بنایا گیا جو اب ڈوب رہا ہے۔ سینٹ کام نے کہا کہ ایرانی اہلکار ہتھیار ڈال دیں۔
An Iranian Jamaran-class corvette was struck by U.S. forces during the start of Operation Epic Fury. The ship is currently sinking to the bottom of the Gulf of Oman at a Chah Bahar pier. As the President said, members of Iran’s armed forces, IRGC and police “must lay down your… pic.twitter.com/NzsR3dI2Hs
فی الحال دُشمنوں کے ٹھکانوں کو کچل رہے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
فائل فوٹو
تہران: ایران کے صدر مسعود مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبوری قیادت کونسل نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پزشکیان خود اس تین رکنی عبوری کمیٹی کا حصہ ہیں، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجہی اور آیت اللہ علی رضا اعرافی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
مسعود پزشکیان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج دشمنوں کو ’مایوس‘ کریں گی، اور وہ فی الحال ’دشمنوں کے ٹھکانوں کو کچل رہے ہیں۔‘
قوم سے اپنے خطاب سے آدھا گھنٹہ قبل، اُنھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ شائع کی جہاں اُنھوں نے کہا کہ حالیہ حملہ ’اسلامی جمہوریہ کی حکومت کے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھانے کے عزم میں خلل نہیں ڈالے گا۔‘
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی موت کا ’دکھ‘ ’لوگوں کے ذہنوں میں‘ طویل عرصے تک رہے گا۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور پرنس سلطان ایئربیس کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتوار کی سہ پہر فضائی دفاعی نظام نے ریاض ایئرپورٹ اور پرنس سلطان ایئربیس کے قریب داغے گئے ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایئرپورٹ کے قریب آسمان پر میزائل کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ ہوتے دیکھا اور دھماکے کی آواز سنی۔
رپورٹس کے مطابق دبئی، ابو ظبی، کویت اور منامہ کے ہوائی اڈوں کو بھی ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ اماراتی دارالحکومت ابو ظبی میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے اور اہلکار موجود ہیں، تاہم خطے میں امریکہ کی بڑی تنصیبات بحرین اور قطر میں واقع ہیں۔
کراچی: بوٹ بیسن میدانِ جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ، پولیس وین نذرِ آتش
فوٹو محمد اسحاق
کراچی : کلفٹن بوٹ بیسن اتوار کی شام اس وقت میدانِ جنگ بن گیا جب ایک احتجاجی ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب پولیس نے مظاہرین کو امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس کے جواب میں مشتعل افراد نے پولیس کی ایک موبائل کو آگ لگا دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی جب بوٹ بیسن کے قریب پہنچی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
مظاہرین کی جانب سے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش پر پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ دھاوا بولا اور آنسو گیس کے درجنوں شیل فائر کیے، جس سے علاقے میں دم گھٹنے لگا اور بھگڈر مچ گئی۔
شیلنگ کے جواب میں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور وہاں کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی، تاہم خوش قسمتی سے اہلکار بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
ایران کی فوجی قیادت امریکی اور اسرائیلی حملے میں اس وقت ختم ہوگئی جب دفاعی کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا، اس بات کی تصدیق ایرانی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو کی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں مارے گئے ہیں۔
ٹیلی ویژن نے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔
سعودی ہوائی اڈوں پر پھنسے خلیجی ممالک کے شہریوں کی شاہی میزبانی کا اعلان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ہوائی اڈوں پر پھنسے خلیجی ممالک کے شہریوں کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق، ولی عہد نے ہدایت کی ہے کہ مجلس تعاون برائے خلیج عربی ریاستیں کے رکن ممالک کے وہ شہری جو سفری رکاوٹوں کے باعث مملکت کے مختلف ہوائی اڈوں پر موجود ہیں، ان کی مکمل دیکھ بھال اور اعزاز کے ساتھ میزبانی کی جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہیں اس وقت تک ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جب تک ان کی اپنے وطن واپسی کے لیے سازگار حالات میسر نہیں آ جاتے۔
#خادم_الحرمين_الشريفين بناءً على ما عرضه سمو #ولي_العهد يوجه بالموافقة على استضافة كافة العالقين في مطارات المملكة من الأشقاء الخليجيين مواطني دول مجلس التعاون، وتهيئة كافة الإجراءات لاستضافتهم وإكرامهم، وتهيئة كافة السبل لراحتهم بين أهلهم وأشقائهم في بلدهم الثاني حتى تتهيأ… pic.twitter.com/xSVMJ3Nktj
کراچی میں مشتعل افراد امریکی قونصلیٹ میں داخل۔اسپتال انتظامیہ کی8ہلاکتوں کی تصدیق
چاروں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، فائل فوٹو
کراچی میں مشتعل افراد امریکی قونصلیٹ میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے توڑ پھوڑ کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس دوران فائرنگ سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض افراد گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے جس کے بعد استقبالیہ اور سکیورٹی کمرے کے شیشے توڑے گئے۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق یہ عوامی احتجاج تھا جس میں عام لوگوں نے مذہبی شخصیت کی ہلاکت پر ردعمل میں امریکی قونصلیٹ پر پہنچ احتجاج کیا ہے ۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اندر سے بھی فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے تصدیق کی ہے کہ 6 افراد ہلاک اور 8زخمی ہیں۔ٹراما سینٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے امریکن قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
ایک اعلامیے میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
قطر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ناکارہ بنانے کے بعد گرنے والے ملبے (شریپنل) کے باعث انڈسٹریل ایریا میں معمولی نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی، جس پر سول ڈیفنس نے قابو پا لیا ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل ایران نے امریکی و اسرئیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی اور لاہور میں مظاہرین نے امریکی قونصلیٹوں کے باہر احتجاج کیا، اس دوران کراچی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مشتعل مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصلیٹ کے اطراف جمع ہوگئی جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جبکہ بعض مقامات پر جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پولیس… مزید پڑھیں
27 امریکی اڈوں اور اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کا ایرانی دعویٰ
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے ردِ عمل میں حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی جی آر سی نے اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور 27 امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل کے تل نووف ایئر بیس، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر ہا کیریا اور ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران امریکہ۔ اسرائیل پر حملہ کرنے سے باز رہے۔ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران امریکہ اور اسرائیل پر حملہ کرنے سے باز رہے۔
اپنے ترٹھ سوشل پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے لکھا کہ ’ایران نے کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کریں گے، ایسا حملہ جو پہلے کبھی نہ کیا گیا ہو۔ لیکن بہتر یہی ہوگا کہ وہ ایسا نہ کریں، کیونکہ اگر کریں گے تو ہم انھیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی۔
اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ ایران کی مسلح افواج مقبوضہ علاقوں اور امریکی دہشت گرد اڈوں پر تاریخ کی سب سے تباہ کن جارحانہ کارروائی شروع کریں گے
ایران کے امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اڈوں پر مزید حملے
ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیلی کے فوجی اڈوں پر مزید حملے کیے ہیں۔
دوحہ میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازایں سنی گئی ہیں۔
ایرانی صدر دفتر سے تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری قوت و عزم کے ساتھ اس عظیم جرم کے ذمہ داروں کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔ بیان کے مطابق شہید آیت اللہ خامنائی کا خون امریکی صیہونی ظلم و جرائم خاتمہ کر دے گا۔
اس سے قبل ایران نے عراق ی ریجن ایربل میں امریکی بیس پر تازہ حملے کئے تھے، حملوں میں خاتون ہلاک 121افراد زخمی ہوئے تھے۔
بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی پاسداران انقلاب کے نئےکمانڈر ان چیف مقرر کردیے گئے۔
اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے ایران پر حملے میں وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ دونون کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔ ایرانی حکام کی جانب سے ان کی شہادتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آج صبح تازہ حملوں میں مغربی اور وسطی ایران میں حملوں کے دوران 30 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فوج کے مطابق فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے فوجی انٹیلی جنس کی رہنمائی میں مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت کے بیلسٹک میزائل نظام اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران میں فضائی دفاعی تنصیبات، میزائل سائٹس، فوجی ہیڈکوارٹرز اور دیگر حکومتی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 1 March 2026 – 08:22
چھ برسوں میں اہم رہنما ایک ایک کرکے شہید
آیت اللہ علی خامنہ ایران میں شہید ہونے والے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ تاہم ان کی شہادت سے پہلے چھ برسوں میں ایران اور اس کے اتحادی گروپوں کے رہنماؤں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنایا گیا۔ اس صورت حال کی بنیاد جنوری 2020 میں اس وقت پڑی جب ایرانی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی امریکی حملے میں شہید ہوئے۔ یہ کارروائی اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہِ راست حکم پر کی گئی تھی، جس کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے بعد ایران سے وابستہ… مزید پڑھیں
Sunday, 1 March 2026 – 07:54
خامنہ ای کے بعد ایران میں سپریم لیڈر کون ہوگا
ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد آئینی طریقہ کار کے تحت ان کے جانشین کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا، جس کے لیے مجلسِ خبرگانِ رہبری کلیدی کردار ادا کرے گی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ایران کے آئین کے مطابق نئے سپریم لیڈر کا انتخاب مجلسِ خبرگانِ رہبری کرے گی، وہ بااختیار علما کا ادارہ جس نے خود سابقہ سپریم لیڈر کو منتخب کیا تھا۔ اس 88 رکنی مجلس کے ارکان بذریعہ عوامی ووٹ منتخب ہوتے ہیں، مگر عملی طور پر صرف وہ ہی انتخاب لڑ پاتے ہیں… مزید پڑھیں
بریکنگ | Sunday, 1 March 2026 – 07:04
ایرانی ٹی وی سے خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق، 40 روزہ سوگ کا اعلان
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر 40 روزہ سوگ اور سات روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری ٹی وی نے باضابطہ تصدیق کر دی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر 40 روزہ عوامی سوگ منایا جائے گا جبکہ سات روز کے لیے سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
اس وقت ایران کے سرکاری خبر رساں چینل IRINN پر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر نشر کی جا رہی ہیں، پس منظر میں تلاوتِ قرآن کی آواز سنائی دے رہی ہے جبکہ اسکرین کے اوپر بائیں جانب سیاہ پٹی بھی نمایاں ہے۔
ٹی وی میزبان نے قبل ازیں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا باضابطہ بیان پڑھ کر سنایا جس میں آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ بیان میں ان کی وفات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی “شہادت” ظالم قوتوں کے خلاف جدوجہد میں ایک نئی بیداری اور تحریک کا آغاز ثابت ہوگی۔
بریکنگ | Sunday, 1 March 2026 – 06:56
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا اعلان
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ویب سائٹ پر لکھا گیا کہ ہفتہ کی صبح امریکی اور صہیونی حملے میں اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر شہید ہوگئے۔
Sunday, 1 March 2026 – 06:42
ایرانی سپریم لیڈر کی ویڈیو سامنے آگئی، حقیقت کیا ہے
ویڈیو کے مستند ہونے پر بحث شروع، ایرانی رہنما عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کے دعووں کے بعد ان کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایرانی قوم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس کے مستند ہونے پربحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ لوگ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کیے جانے کا دعویٰ کر رہے ہین اور کچھ نے اسے پرانی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہفتہ کو ایران پر حملوں کے بعد آیت اللہ ای خامنہ اے کے مارے… مزید پڑھیں
دبئی ایئرپورٹ پر میزائل گرنے کے بعد خوف و ہراس کے مناظر
دبئی ایئرپورٹ پر میزائل گرنے کے بعد وہاں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پروازیں پہلے ہی معطل ہوچکی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق اب حکام ایئرپورٹ کو بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
[بریکنگ | 04:59 PKT]
ٹرمپ نے خامنہ ای کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای مارے گئے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر ایک پیغام میں کہا کہ خامنہ ای “تاریخ کے بدترین لوگوں میں سے ایک” تھے اور ان کی موت “صرف ایرانی عوام ہی نہیں بلکہ عظیم امریکیوں کے لیے بھی انصاف ہے۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای امریکی انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ نظام سے بچنے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ کے بقول اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کے نتیجے میں نہ صرف خامنہ ای بلکہ ان کے ساتھ دیگر رہنما بھی مارے گئے اور “وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے۔”
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایرانی عوام کے لیے اپنے ملک کو واپس لینے کا “سب سے بڑا موقع” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ پاسدارانِ انقلاب، فوج اور دیگر سکیورٹی و پولیس اداروں کے بہت سے اہلکار مزید لڑنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ایسے عناصر کو “استثنیٰ” دینے پر آمادہ ہیں۔
امریکی رہنما نے یہ بھی کہا کہ “بھاری اور نہایت درست نشانے پر مبنی بمباری” پورے ہفتے یا جب تک اہداف حاصل نہ ہو جائیں، بلا تعطل جاری رہے گی۔
[بریکنگ | 01:20 PKT]
خامنائی نہیں رہے،اسرائیلی وزیراعظم ۔سینئر ایٹمی قیادت بھی ختم کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے لیکن خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنائی کے کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا گیا اورسینئرجوہری حکام بھی مارے گئے۔آنے والے دنوں میں ایرانی حکومت کے مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنائی کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے، ایران میں 500 اہدف کو 200اسرائیلی طیاروں نےنشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنائی ٹھیک اورمحفوظ مقام پرہیں۔
[00:06 PKT]
اعلیٰ ایرانی قیادت محفوظ ہے؟تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ تصدیق کر سکیں کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی ایران کی اعلی قیادت محفوظ ہے یا نہیں۔اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنائی زندہ ہیں جہاں تک انھیں علم ہے، لیکن شاید ایران کے ایک یا دو کمانڈرز مارے گئے ہیں۔
خامنائی کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملنے کے بعدبرطانوی نشریاتی ادارے نے اسماعیل بقائی سے ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کرنے کو کہا تھا۔
[بریکنگ | 23:38 PKT]
اصفہان کے ایٹمی مرکزپرحملے کاخدشہ۔ انخلاکا اسرائیلی انتباہ
ایران کے اہم جوہری مرکزاصفہان ایٹمی پلانٹ پراسرائیلی حملے کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے اصفہان شہر کے ایک صنعتی زون میں موجود لوگوں کے لیے انخلا کاانتباہ جاری کیاہے۔
یہ انتباہ ایسک پر ایک پوسٹ میں دیا گیا جس میں ایک نقشہ دکھایا گیا ہے جس میں ایک علاقے کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ چند منٹوں میں اسرائیلی فوج اس علاقے میں فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کرے گی۔
[23:22 PKT]
ایرانی اسکول پر حملے میں اموات 85۔یہ عوام کی مددکے دعووں پرسوالیہ نشان ہے، تجزیہ کار
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بتایا ہے کہ اسکول پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، امدادی کارکن جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں 63 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حملے کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس نے لڑکیوں کے اسکول کو تباہ کر دیا اور بے گناہ بچوں کو قتل کر دیا۔ عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا،ایرانی عوام کے خلاف ان جرائم کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس واضح جرم کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں، ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت تہران کے مشرق میں ایک اور اسرائیلی حملے میں کم از کم دو طالب علم جاں بحق ہوئے ہیں۔ تہران سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ نے کہا کہ یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کے ان دعوں پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں کہ وہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ ایرانی عوام کو نہیں بلکہ حکومت کو سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی مدد کی جا رہی ہے، لیکن اب ہم شہری ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں؛ یہ ایسی چیز ہے جسے ایرانی حکومت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور ایرانی عوام کے خلاف جارحیت کے طور پر اجاگر کرے گی۔
اسکولوں پر حملوں کے ایرانی دعوں پر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔
[23:15 PKT]
تہران میں سپریم لیڈرکمپائونڈ پرحملے کے بعد کی تصویر
برطانوی میڈیانے مصنوعی سیاروں سے حاصل کردہ تصاویر میں ایرانی قیادت کے کمپائونڈ” لیڈرشپ ہائوس” میں بڑے پیمانے پر نقصان کے آثار کی نشان دہی کی ہے۔
[23:11 PKT]
تہران میں سپریم لیڈرکمپائونڈ پرحملے کی تصدیق شدہ فوٹیج سے کیا پتاچلا؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دھماکوں کے مقامات کے قریب لوگوں کو خوف و ہراس کے عالم میں بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، پس منظر میں چیخ و پکار اور رونے کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا تہران کی ایک تصدیق شدہ فوٹیج کے بارے میں کہناہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کی رہائش گاہ ‘لیڈرشپ ہائوس’ کے ایک کلومیٹر کے اندر دھماکے ہوئے ہیں۔ مصنوعی سیاروں سے حاصل کردہ تصاویر میں بھی اس کمپائونڈ میں بڑے پیمانے پر نقصان کے آثار دکھائی دیے ہیں، جن میں سیاہ پڑ چکی عمارتیں، ملبہ اور دھوئیں کے بادل شامل ہیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں کے وقت خامنائی وہاں موجود تھے یا نہیں۔ تاہم، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیاکو بتایا کہ جہاں تک وہ جانتے ہیں، سپریم لیڈر ابھی زندہ ہیں۔
[22:20 PKT]
دفاع کے حق کو فیصلہ کن انداز میں استعمال کیا جائے گا، ایرانی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کو خط
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھا ہے۔ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق،خط میں کہاگیاہے کہ ایران اپنے دفاع کے حق کو فیصلہ کن انداز میں اور بغیر کسی تاخیر کے اس وقت تک استعمال کرتا رہے گا جب تک جارحیت مکمل طور پر اور غیر مشروط طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔
ایرانی وزیرخارجہ کے مراسلے میں مزید کہاگیاہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2، پیراگراف 4 کی صریح خلاف ورزی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلح جارحیت کی ایک واضح مثال ہیں۔اس جارحانہ کارروائی کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے موروثی اور جائز حق کا استعمال کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس مجرمانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمنانہ عزائم کو روکنے کے لیے تمام ضروری دفاعی صلاحیتوں اور سہولیات کا استعمال کریں گی۔اسی مناسبت سے، خطے میں معاندانہ افواج کے تمام اڈوں، تنصیبات اور اثاثوں کو ایران کے دفاعی حق استعمال کرنے کے فریم ورک کے اندر جائز فوجی اہداف تصور کیا جائے گا، اور ایران اپنے دفاع کے حق کا استعمال اس وقت تک فیصلہ کن طور پر اور بغیر کسی تاخیر کے جاری رکھے گا جب تک جارحیت مکمل اور غیر مشروط طور پر بند نہیں ہو جاتی۔
[22:11 PKT]
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جہاز کو اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور اس وقت کسی بھی بحری جہاز کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔ پیغام کے مطابق یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اٹھایا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خلیج میں موجود جہازوں کو ایران کی انقلابی گارڈز کی جانب سے ہائی فریکوئنسی ریڈیو نشریات کے ذریعے خبردار کیا گیا کہ اس اہم آبی راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آبنائے ہرمز، جو خلیج فارس میں واقع ہے، عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔ یہ گزرگاہ تقریباً 40 کلومیٹر چوڑی ہے اور دنیا کی مجموعی تیل کھپت کا لگ بھگ 20 فیصد اسی راستے سے گزرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی ترسیل کے لیے یہ سب سے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سمیت خلیجی ممالک سے خام تیل کی بڑی مقدار اسی گزرگاہ کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے، جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی راستے پر انحصار کرتا ہے۔ اوپیک کے رکن ممالک کی جانب سے ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جانے والا زیادہ تر خام تیل بھی آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایران آبنائے ہرمز کے شمالی کنارے پر واقع ہے اور اس آبی راستے کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر اس کا کنٹرول ہے، جس کے باعث تہران کو اس گزرگاہ پر نمایاں اثر و رسوخ حاصل ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی بندش طویل عرصے تک برقرار رہی تو اس کے عالمی توانائی منڈیوں اور تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
[21:29 PKT]
پام جمیرا میں عمارت پر ایرانی میزائل گرنے کی بلواسطہ تصدیق، 4 زخمی
دبئی حکام نے پام جمیرا کے علاقے میں ایک عمارت میں پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے عمارت پر ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تھیں۔
حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لگنے والی آگ اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق رہائشیوں اور زائرین کی سلامتی اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں، صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ مصدقہ معلومات پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔
[21:00 PKT]
سعودی عرب نے ایران کی مذمت کردی
سعودی عرب نے ریاض اور مشرقی صوبے کو نشانہ بنانے والے مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام پروجیکٹائل تباہ کر دیے اور مملکت اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے کسی بھی صورت قابلِ جواز نہیں اور یہ اس یقین دہانی کے باوجود کیے گئے کہ سعودی فضائی حدود اور سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت اپنی سرزمین، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، جس میں جارحیت کا جواب دینے کا اختیار بھی شامل ہے۔
[20:42 PKT]
شاید ہمارے ایک یا دو کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں،خامنائی زندہ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شاید ہمارے ایک یا دو کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی ٹی وی این بی سی پر عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی زندہ ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے تہران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلی سیاسی اور سکیورٹی شخصیات جمع تھیں تاہم ایران کا سرکاری میڈیا ان رپورٹس کی تردید کر رہا ہے، جن کے مطابق حملے میں ملک کے سینیئر سیاسی حکام اور آرمی چیف مارے گئے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی کا خواہشمند ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امریکا اور اسرائیل اپنے حملے بند کر دیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اگر امریکی ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھ سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں۔
[20:37 PKT]
ایرانی میزائل سسٹم کے لانچرزناکارہ بنانے کے لیے اسرائیلی فضائی حملے
اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران میں میزائل لانچرز کو نشانہ بناتے ہوئے نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
[20:36 PKT]
وسطی اسرائیل میں 2اہداف پر ایرانی میزائل براہ راست ٹکرانے کی اطلاع
وسطی اسرائیل میں دو مقامات پر ایرانی میزائل براہِ راست گرے ہیں۔ہدف پر ہنگامی امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ پیش رفت اسرائیل کی سرزمین پر ایران کی جانب سے داغے گئے تازہ میزائلوں کے بعد سامنے آئی ہے اور یہ سلسلہ صبح کے اوقات سے مسلسل جاری ہے۔
ساحلی علاقوں میں تل ابیب اور حیفہ سائرنوں اور انتباہی وارننگز سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
[20:36 PKT]
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرڈرون سے حملہ
کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق، ایک ڈرون نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین کو معمولی چوٹیںآئی ہیں اور مسافروں کی عمارت کو محدود نقصان پہنچا ہے۔
اتھارٹی کے آفیشل ترجمان، عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حکام نے فوری طور پر منظور شدہ ہنگامی طریقہ کارشروع کر دیا، جس کے تحت واقعے پر قابو پایا گیا اور جگہ کو محفوظ بنا لیا گیا۔
[20:20 PKT]
ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید،خبرایجنسی کا غیرمصدقہ دعویٰ
برطانوی خبرایجنسی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں آئی ۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔
[20:17 PKT]
آیت اللہ علی خامنائی کاتھوڑی دیرتک خطاب متوقع
ایران کے سرکاری ٹی وی ‘العالم کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی چند ہی منٹ میں خطاب کریں گے۔
[20:15 PKT]
امریکہ کا ایران کیخلاف ’آپریشن ایپسٹین‘؟
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے (پاکستان میں ساڑھے گیارہ بجے) شروع ہوا۔ امریکہ کے محکمہ جنگ نے اس کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے کیا جبکہ محکمہ جنگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے اعلان کیا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا تھا OPERATION EPIC FURY یعنی شدید غصے یا طیش والا آپریشن۔
کئی لوگوں نے اسے فورا کی آپریشن ایپسٹین کا نام دے دیا۔ یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ موساد کا ایجنٹ تھا۔
[19:19 PKT]
امریکی اور اسرائیلی جارحیت پر ایرانی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقدس اور محبوب وطن، فخرِ عالم اور صاحبِ تہذیب ایران، ایک بار پھر امریکہ اور صہیونی حکومت کی مجرمانہ فوجی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقدس اور محبوب وطن، فخرِ عالم اور صاحبِ تہذیب ایران، ایک بار پھر امریکہ اور صہیونی حکومت کی مجرمانہ فوجی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔آج صبح، نوروز کی آمد پر اور ماہِ رمضان المبارک کے دسویں دن، امریکہ اور صہیونی حکومت نے ایران کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ملک کے مختلف شہروں میں دفاعی انفراسٹرکچر اور سویلین مقامات کو نشانہ بنایا۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف یہ تازہ فوجی جارحیت ایک ایسے وقت… مزید پڑھیں
[19:03 PKT]
امارات میں میزائل لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق
متحدہ عرب امارت نے ایرانی میزائل حملوں میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران نے خلیجی ممالک میں واقع امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یو اے ای کے حکام نے بتایا تھا کہ انھوں نے کامیابی سے میزائلوں کو مار گرایا تھا تاہم ایک میزائل کے ملبے تلے آ کر ایک ایشیائی شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔
اب اس ایشیائی شخص کی شناخت بطور پاکستانی ظاہر کی گئی ہے۔