پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، جنگ سے مہنگائی کا طوفان
عید سے قبل قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو سکتا ہے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج میں جاری جنگی حالات اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔