وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات
روم اور اٹلی میں ہونے والے 4ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت پر بریفنگ دی
March 1, 2026 · قومی
وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے اور ان سے روم اور اٹلی میں ہونے والے 4ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت پر بریفنگ دی
وزرائے داخلہ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوئے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو پولینڈ میں چھ فریقی وزرائے داخلہ کے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورک پرمٹ کے جلد اجرا کا اعلان بھی کیا۔
چھہ فریقی وزرائے داخلہ اجلاس میں فن لینڈ، اسٹونیا اور لتھونیا کے وزرائے داخلہ نے شرکت کی۔
روم میں ہونے والے اجلاس میں یورپ سے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو واپس لا کر کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔