اسکردو میں متعدد عمارتیں نذر آتش ، کرفیو نافذ
مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ، اغا خان رورل سپورٹ پروگرام، آرمی پبلک اسکول، ایس ٹی پی اور ایس ایس پی ہاؤس کو آگ لگا دی۔
فوٹو سوشل میڈیا
اسکردو میں کرفیو نافذ، حالات انتہائی تشویش ناک ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ، اغا خان رورل سپورٹ پروگرام، آرمی پبلک اسکول، ایس ٹی پی اور ایس ایس پی ہاؤس کو آگ لگا دی۔
اطلاعات کے مطابق پورا شہر مسلح ہجوم کے کنٹرول میں، حکومت و انتظامیہ تماشائی۔
اطلاعات ہیں کہ اسکردو میں اقوام متحدہ کے دفتر کو آگ لگا دی گئی۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ کا دفتر، آرمی پبلک اسکول، پولیس ایس پی آفس اور اے کے آر ایس پی آفس کو نذر آتش کردیا جس کے بعد سکردومیں کرفیو لگا دیا گیا۔
انہوں نے بتایاکہ احتجاجی مظاہروں کےد وران کے کے ایچ سمیت اہم سڑکیں، بلتستان روڈ متعدد مقامات پر بلاک رہی۔
سکردو میں UN آفس کو آگ لگا دی گئی pic.twitter.com/wqNG8WmltG
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) March 1, 2026