کراچی: امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی فہرست جاری
فہرست میں مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں اور متاثرین کا اندراج ہے۔
فوٹو سوشل میڈیا
کراچی : شہرِ قائد میں امریکی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے پرتشدد احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابتدائی فہرست سامنے آگئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں اب تک 9 افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبک 40 افراد زخمی ہیں ۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں
| نمبر شمار | نامِ مریض | ولدیت | عمر |
| 1 | کاظم | نامعلوم | 23 سال |
| 2 | مبارک | نامعلوم | 26 سال |
| 3 | کاظم (دوسرا شخص) | نامعلوم | 23 سال |
| 4 | عدیل | نامعلوم | 25 سال |
| 5 | عباس | نامعلوم | 25 سال |
| 6 | ساجد علی | نامعلوم | 25 سال |
| 7 | خاور عباس | نامعلوم | 20 سال |
| 8 | الیاس | غلام علی | 18 سال |
| 9 | نامعلوم | نامعلوم | 23 سال |
دستاویزات کے مطابق یہ تمام افراد گولی لگنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ فہرست میں مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں اور متاثرین کا اندراج ہے، جن میں سے اکثریت کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق ‘امریکن ایمبیسی’ (قونصلیٹ) کے مقام پر ہونے والے واقعے سے بتایا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی حتمی تعداد اور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بیشتر جاں بحق افراد کی ولدیت ‘نامعلوم’ درج ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاحال ان کے لواحقین سے رابطہ یا مکمل شناخت کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کی فہرست کا عکس