لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری اسکول غیر معینہ مدت کیلیے بند
یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ،محکمہ تعلیم خیبر
فائل فوٹو
خیبر: پاک افغان کشیدگی کے باعث لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری اسکول غیر معینہ مدت تک بند رہنے کی احکامات جاری کر دیے.
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان کشیدگی اور افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سرحدی علاقوں کے متعدد سرکاری تعلیمی ادارے اگلے حکم تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے.
محکمہ تعلیم خیبر کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت جی پی ایس پسید خیل، جی پی ایس چار باغ، جی ایچ ایس خارغلی، جی پی ایس خارغلی، جی پی ایس باچا مینہ، جی پی ایس گلاب کلے، جی پی ایس سیند غاڑہ، جی پی ایس شین پوخ نمبر 2، جی ایم ایس شین پوخ، جی پی ایس شین پوخ نمبر 1 اور جی ایم ایس ولی محمد کور کو بند کرنے کی احکامات جاری کی ہے
محکمہ تعلیم خیبر کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے حکام کے مطابق حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.
یاد رہے کہ سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی کے باعث مقامی آبادی میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں.